اسلام آباد(آئی این پی) سینٹ میں غیرملکی قرضوں پر دلچسپ مکالمہ ہو ا، سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ سود اللہ تعالیٰ اور رسولؐ سے جنگ کے مترادف ہے ، کیا حکومت قرضے لینا بند کرے گی یا اللہ تعالیٰ اور رسول ؐ سے جنگ جاری رکھے گی ، ڈپٹی چیئرمین عبد الغفور حیدری نے کہا کہ یہ جنگ جاری رہے گی ، جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شاہی سید نے سوال کیا کہ سود اللہ اور رسول سے جنگ کے مترادف ہے تو کیا اللہ و رسول سے جنگ جاری رہے گی یا ختم کرنے کا ارادہ ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ جاری رہے گی۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ میں زیر سماعت ہے۔