بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیصل صالح حیات پیپلزپارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کے بعد پرویزمشرف کے حق میں بول پڑے ، ن لیگ سے بڑامطالبہ کردیا

datetime 12  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ صرف بلاول بھٹوپراعتمادکرکے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شامل ہوا ہوں لیکن اب پیپلزپارٹی کو اپنی نظریاتی اساس بحال کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم پوری دنیا میں موجود اپنے اثاثوں کا اعلان کریں ،عمران خان کوبہترین اپوزیشن کرنے کا کریڈ ٹ ضرور ملنا چاہیے،صرف پر ویز مشرف کا ٹرائل کرنا ٹھیک نہیں اگر ایسا ہونا تو سب کا کیا جانا چاہیے ۔

ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے خالد کھرل کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رہنما شیخ رشید کی اہلیہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ فیصل صالح حیات نے کہا کہ مرحوم شیخ رشید کی اہلیہ پاکستان پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں ، آج پا رٹی کو ان جیسی دیرینہ کارکنوں کو منانے اور متحرک کرنے کی ضرورت ہے ، غیر فعال کارکنوں کو منانااور متحرک کرنا پا رٹی کیلئے سب سے بڑ اچیلنج ہے ۔ بلاول بھٹو کے سیاست میں آنے سے ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے لیکن پارٹی کو چاہیے کہ اپنی نظریاتی اساس کو دوبارہ سے بحال کرے ۔انہو ں نے کہا کہ مجھے اور بھی بہت سی جماعتوں میں شمولیت کے لئے پیشکش تھی ۔بلاول بھٹو نے ایک واضح روڈ میپ دیا ہے ، میری پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی بنیادی وجہ بھی بلاول بھٹو کی شخصیت ہے ،ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا جا سکتا ہے ، مجھے ان کے چہرے میں بی بی شہیداور ذوالفقار علی بھٹو شہید کا چہرہ نظر آتا ہے ،امید ہے کہ وہ بی بی کے خلا کو پر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ اچھا اور بروقت ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی کی فلاسفی مزاحمت ہے مفاہمت نہیں اس لیے اس پارٹی کو پارلیمنٹ کے اندر بھی اور باہر بھی بھرپور اپو زیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہو ں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں نواز شریف پر بہت سنگین الزامات ہیں ، ان الزامات کے جواب میں ان کی پارلیمنٹ میں تقریر، قوم سے خطاب، عدالت میں جمع کروائے گئے بیان ا ور ان کے بچوں کے بیانات میں اتنے گہرے اور شدید تضادات ہیں کہ اب کسی اور ثبوت کی ضرور ت نہیں رہی ، پا نامہ لیکس کیس میں انصاف ہونا چاہیے ، نواز شریف کا نام آنے سے پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ہو رہی ہے ، ان کو پو ری وضاحت سے جواب دینا چاہیے کہ بیرون ممالک اتنے کروڑو ں روپے کی جائیدادیں

انہو ں نے کس پیسے سے خریدیں ۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح بھرپوراپو زیشن کا کردارا دا کیا ہے ان کو اس کا کریڈٹ ملنا چاہیے ، اگر وہ یہ کر دار ادا نہ کر تے تو ( ن) لیگ کو مکمل فری ہینڈ مل جاتا ، عمران خان نے سیاست میں بہت کچھ سیکھا ہے اور ابھی اور بہت کچھ سیکھیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ افسوس ہے کہ پانچ سال پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت رہی لیکن محترمہ کے قتل کی تحقیقات میں کچھ بھی نہ ہو سکا ، میثاق جمہوریت کی زیر دستخطی ہونے کے ناطے (ن) لیگ کی ذمہ داری ہے کہ بی بی کے قاتلوں کو بے نقاب کر وائے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…