لاہور (آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نئی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ہونہار طلبا و طالبات کیلئے لیپ ٹاپ خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ نے لیپ ٹاپ کی خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس پنجاب حکومت جدید ترین لیپ ٹاپ خرید کر ذہین طلبا و طالبات میں تقسیم کرے گی
۔پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ دے کرہونہار طلباء و طالبات کو ان کا حق دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرکے بااختیار بناناپنجاب حکومت کا مشن ہے اور قوم کے ہونہار بچے و بچیوں کو لیپ ٹاپ کی فراہمی کا پروگرام اس جانب اہم قدم ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے میرٹ کی بنیاد پر ہونہار طلبا و طالبات میں لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جاچکے ہیں۔قوم کے بچے اوربچیوں کو جدید علوم سے آگاہی دینے کیلئے وسائل کی فراہمی سود مند سرمایہ کاری ہے اور ہمارا ہر قدم نوجوان نسل کو جدید علوم سے آشنا کرنے کی جانب بڑھ ر ہا ہے۔