جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

نیٹو افواج کے مظالم پر کون خاموش تھا، راحیل شریف کواسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کاسربراہ بنایاجائے، اہم شخصیت میدان میں آگئی ،مخالفین کوایسادبنگ جواب کہ سب ہکابکارہ گئے

datetime 12  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحا د پر تنقید کرنے والوں کی زبانیں نیٹو افواج کے مظالم پر کیوں خاموش تھیں جنرل راحیل شریف کی آڑ میں سعودی عرب کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور یہی اصل بغض ہے۔ دنیائے اسلام کو اپنے دفاع کے لیے آج اسلامی نیٹوکی ضرورت ہے ۔

اس امر کا اظہار انہوں نے ریاض میں مرکزدارلسلام میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ۔پروفیسر ساجد میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے احسانا ت کا بدلہ نہیں چکا سکتا ۔ 39 اسلامی ممالک کے اتحاد کی سربراہی کا اعزاز اگر ایک پاکستانی جرنیل کے حصہ میں آرہا ہے تو ہمیں اس کو اپنے لیے اعزاز سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستا ن کا ساتھ دیا۔ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے والی بات پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ سعودی عرب کواپنی اندرونی سلامتی اور استحکام کا بہتر اداراک ہے وہ بہتر جانتا ہے کہ اس نے اپنادفاع کیسے کرنا ہے۔ وہ ایک خودمختار ملک ہے۔ ہمارے پاس اس پر انگلی اٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے اور نہ ہی وہ پاکستان کی امدا د کا محتاج ہے۔ اس رشتہ کی بنیاد کلمہ تو حید اور حرمین شریفین ہے۔جسے کوئی غیرت مند مسلمان انکار نہیں کرسکتا ۔ دوستی کا جو حق سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ ادا کیا ہے وہ ایران نے نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کے گھنائونے کردار پر کسی کو لب کشائی کی توفیق نہیں ہوئی مگر جنرل راحیل اسلامی دفاعی اتحاد میں چلے گئے تو انہیں اسلامی نیٹو میں کیڑے تلاش کرنے شروع کردیے ہیں جو افسوس ناک رویہ ہے۔ تقریب سے میزبان عبدالمالک مجاہد کے علاوہ حافظ عبدا لکریم، مولانا ابوتراب،اور مولانا عبدالستار حامد نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…