اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کمسن ملازمہ طیبہ کیس میں سیشن جج راجہ خرم علی خا ن کوکام کرنے سے روک دیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے سیشن جج راجہ خرم علی خان کوکام سے روکتے ہوئے اسلام آبادہائیکورٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے اوران کوعہدے سے ہٹاکراوایس ڈی بنادیاگیاہے ۔