اسلام آباد (مانیٹررنگ ڈیسک) پاکستان میں ’’انصاف‘‘ کی نئی مثال قائم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ میں دو پارٹیوں میں زمین کا تنازع تھا، مدعی پارٹی نے اپنے مخالف سعید اوراسکےدو سالہ بیٹے عاقب کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کرادیا۔سعید دو سالہ بیٹے کو لے کر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوا جہاں جج نے باپ بیٹے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔پیشی پر دوسالہ عاقب باپ کی گود میں سوتا ہوا آیا جسے نیند سے اٹھا کروالد نےآبدیدہ ہو کر عدالت کے سامنے پیش کیا۔عدالت نے بچے کو گرفتار نہ کرنے اور والد کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ اٹھارہ جنوری کو طلب کرلیاہے ۔