منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر ایران کو اسلامی اتحادمیں شامل نہ کیاگیا تو راحیل شریف کا کیا ردعمل ہوگا؟راحیل شریف کس کی اجازت سے سعودی عرب گئے؟سابق جنرل کے انکشافات

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) جنرل راحیل شریف نے 39ممالک کے اتحاد کی سربراہی کی پیشکش کئے جانے کے موقع پر تین شرائط رکھی تھیں، اتحاد کے حوالے سے تجاویز مارچ تک حکومت پاکستان کو موصول ہو جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے مجھے بتایاتھا کہ جب سعودی وزیردفاع پاکستان کے دورہ پرآئے تو انہوں نے پہلے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی.

لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے بتایاکہ راحیل شریف نے وزیراعظم سے بات کی جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔یہ بات وزیراعظم نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کو بتائی ۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر دفاع بعد ازاں جنرل راحیل شریف سے ملنے ان کے آفس جی ایچ کیو گئے۔انہوں نے سعودی عرب کی اس تجویز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت اچھاہے اورمیں اسی صورت اس کی سربراہی قبول کروں گا جب میری شرائط مانی جائیں گی ۔جنرل راحیل شریف نے کہا تھا کہ اگر یہ کوئی کمانڈ ، فورس یا ادارہ بنتا ہے تو اس کے سربراہ وہ ہوں گے اورا ن کے اوپر کوئی کمانڈ نہیں ہوگی ۔ ایران کو ہر حالت میں اس اتحاد میں شامل ہونا چاہیے اوراس کیلئے ایران کو مدعو کر کے اس کاحصہ بناناچاہیے اور تیسرا یہ کہ اگر اتحاد ی ممالک جیسے کہ سعودی اور ایران یا دوسرے ممالک میں کوئی غلط فہمیاں ہوتی ہیں تو انہیں ان ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے ثالثی کے کردار کامکمل اختیار حاصل ہوگا ۔ نجی ٹی وی نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امید شعیب کے حوالے سے بتایا کہ باقاعدہ تجاویز مارچ تک حکومت پاکستان کو بھیج دی جائیں گی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…