منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے اہم ملک بن گیا،برطانوی جریدے نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ٗپاکستان میں جی ڈی پی کی شرح اس سال 5.3 تک رہے گی، اس طرح پاکستان کی معاشی ترقی اسے دنیا کا پانچواں سب سے اہم ملک بناتی ہے، معاشی اور مالیاتی پہلوؤں پر لندن کے معروف ترین جریدے ’’اکانومسٹ‘‘ کے مطابق رواں سال تمام اسلامی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی ترقی سب سے تیز رہے گی۔اکانومسٹ ویب سائٹ پر شائع تازہ ترین ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے عشرے میں پاکستان میں ترقی کی شرح 5 فیصد پر برقرار رہے گی۔جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کی شرح نمو رفتار کے لحاظ سے انڈونیشیا، ملائیشیا، ترکی اور مصر سے آگے رہے گی ٗپاکستان میں جی ڈی پی کی شرح اس سال 5.3 تک رہے گی، اس طرح پاکستان کی معاشی ترقی اسے دنیا کا پانچواں سب سے اہم ملک بناتی ہے ٗجریدے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2017 میں پاکستان کی معاشی ترقی 5.3 رہے گی تاہم یہ 2016 میں 5.7 تھی جو اس سال کم رہے گی۔

اس کا مطلب ہے کہ پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چند ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ معیشت کو درست سمت پر گامزن کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ 2014 میں اکانومسٹ نے ہی پاکستان کے بارے میں کہا تھا کہ وہ جلد دنیا کی چھٹی تیزرفتار معیشت بن جائیگا لیکن جریدے کے مطابق پاکستان کا عمومی تاثر بھی اس ضمن میں ایک رکاوٹ بنا ہوا ہے۔جرید کے مطابق اس سال دنیا کی تیز رفتار معیشتوں میں بھارت (7.5 فیصد)، ویت نام (6.6 فیصد)، فلپائن (6.4 فیصد) اور چین بھی 6.4 فیصد پر شامل ہے۔ لیکن یہ رفتار بھی مضبوط اسلامی ممالک سے بہت زیادہ ہے مثلاً انڈونیشیا 5.2 فیصد، ملائیشیا 4.6 فیصد، مصر 4.0 فیصد اور ترکی 2.9 فیصد پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…