تہران(این این آئی)یران نے سعودی عرب کی جانب سے رواں برس حج کا سرکاری دعوت نامہ موصول ہونے کی بالآخر تصدیق کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے نمائندہ امور برائے حج علی غازی عسکر نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب نے دو ہفتے قبل ایران کو حج کی دعوت دیئے جانے کا اعلان کیا تھااورہمیں بھی اس بارے میں آگاہ کیا، ایران کے نمائندہ امور برائے حج علی
غازی عسکر نے کہا کہ ایرانی وفد 23 فروری کو سعودی عرب کا دورہ کرے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ واضح رہے کہ یہ اقدام جنرل راحیل شریف کی جانب سے 39ممالک کے اتحاد کی سربراہی قبول کرنے کے بعد دیکھنے میں آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق سپہ سالار جنرل (ر) راحیل شریف ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں سے وہ اسلامی اتحاد کی سربراہی کریں گے جس دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بنایا گیا ہے