اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں تھانہ واہ صدر کے علاقہ لوسر شرفو میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھُس کر فائرنگ کی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ واہ صدر کے علاقہ لوسر شرفو نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل کر دیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ سے 6 افراد قتل ہوئے جبکہ ایک کلثوم نامی خاتون زخمی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں 2 مرد، 3 خواتین اور ایک بچی شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ بظاہر یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔