بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق پاکستانی سپہ سالار کو کمانڈر انچیف کا عہدہ دینے سے قبل سعودی وزیر دفاع نے پاکستان آکر راحیل شریف کے بارے میں نواز شریف سے کیا کہا تھا ؟ اور انہوں نے کیا جواب دیا ؟

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل راحیل شریف نے 39ممالک کے اتحاد کی سربراہی کی پیشکش کئے جانے کے موقع پر تین شرائط رکھی تھیں، اتحاد کے حوالے سے تجاویز مارچ تک حکومت پاکستان کو موصول ہو جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے مجھے بتایاتھا کہ جب سعودی وزیردفاع پاکستان کے دورہ پرآئے تو انہوں نے پہلے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اورانہوں نے وزیراعظم سے بات کی جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔یہ بات وزیراعظم نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کو بتائی۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر دفاع بعد ازاں جنرل راحیل شریف سے ملنے ان کے آفس جی ایچ کیو گئے۔انہوں نے سعودی عرب کی اس تجویز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت اچھاہے اورمیں اسی صورت اس کی سربراہی قبول کروں گا جب میری شرائط مانی جائیں گی۔جنرل راحیل شریف نے کہا تھا کہ اگر یہ کوئی کمانڈ ، فورس یا ادارہ بنتا ہے تو اس کے سربراہ وہ ہوں گے اورا ن کے اوپر کوئی کمانڈ نہیں ہوگی۔ایران کو ہر حالت میں اس اتحاد میں شامل ہونا چاہیے اوراس کیلئے ایران کو مدعو کر کے اس کاحصہ بناناچاہیے اور تیسرا یہ کہ اگر اتحاد ی ممالک جیسے کہ سعودی اور ایران یا دوسرے ممالک میں کوئی غلط فہمیاں ہوتی ہیں تو انہیں ان ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے ثالثی کے کردار کامکمل اختیار حاصل ہوگا۔ نجی ٹی وی نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امید شعیب کے حوالے سے بتایا کہ باقاعدہ تجاویز مارچ تک حکومت پاکستان کو بھیج دی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…