اسلام آباد(آئی این پی)سینئر تجزیہ کار اکرام سہگل نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف نے 39 اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کی سربراہی کا عہدہ قبول نہیں کیا بلکہ ابھی معاملہ بات چیت کے مرحلہ میں ہے اور اتحادی افواج کی سربراہی کا عہدہ قبول کرنے میں پاکستانی حکومت اور فوج کی رضا مندی بھی شامل ہو گی۔
منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے اکرام سہگل نے کہا کہ نے کہاکہ میری سابق آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات ہوئی تھی جس دوران ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک 39 اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کی سربراہی قبول نہیں کی کیونکہ اس بات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔ ابھی معاملہ بات چیت کے مرحلہ میں ہے۔ یقیناً جو بھی فیصلہ ہو گا اعلانیہ ہو گا او راس میں حکومت پاکستان اور فوج کی رضا مندی بھی شامل ہو گی۔