جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

اسلامی فوجی اتحاد کی حقیقت اور راحیل شریف کا دورہ سعودی عرب،زید حامد نے کچھ اور ہی دعویٰ کردیا

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آ ن لائن) معروف تجزیہ کار زید حامد نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے نہیں گئے بلکہ وہ سعودی حکومت کو یہ فوج بنانے میں معاونت کرنے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زید حامد کا کہنا تھا کہ ابھی تک سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد بنا ہی نہیں ہے بلکہ یہ صرف سعودی وزیر دفاع کے دماغ میں ایک آئیڈیا ہے۔ سعودی حکومت کو ابھی تک خود بھی نہیں پتا کہ یہ اتحاد کیسے قائم کیا جائے اور اس کی ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کیا ہوں گی۔ چونکہ سعودی عرب کو اس معاملے میں کوئی واضح گائیڈ لائن حاصل نہیں ہے اس لیے انہوں نے جنرل (ر)راحیل کو بلایا ہے تاکہ وہ انہیں بتا سکیں کہ یہ اتحاد کس طرح قائم کیا جاسکتا ہے، راحیل شریف انفرادی حیثیت سے سعودی عرب گئے ہیں ۔جنرل (ر)راحیل شریف سعودی عرب کیوں گئے تھے اور اب کیا کرنے والے ہیں،بالآخر سابق آرمی چیف کا موقف سامنے آگیا۔

زید حامد کا کہنا تھا کہ جس طرح راحیل شریف ریٹائر ہونے کے بعدپاکستانی فوج کی قیادت نہیں کرسکتے اسی طرح دنیا کی کوئی بھی فوج کسی ریٹائرڈ جنرل کے نیچے کام کرنے کیلئے اپنے فوجی نہیں بھیجے گی ، البتہ راحیل شریف اس فوج کے یا سعودی حکومت کے مشیر ہو سکتے ہیں لیکن سربراہ نہیں بن سکتے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…