لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نےکہا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف سے 39 ملکی فوجی اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے میری گفتگوہوئی ہے جس میں سابق آرمی چیف راحیل شریف نے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے اپنی تین شرائط سعودی عرب کے وزیردفاع کے سامنے رکھی ہیں ۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے کہاکہ راحیل شریف کی تینوں شرائط سعودی عرب نے تسلیم کرلی ہیں جن کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف ہی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ ہونگے ،ایران کوبھی اس اتحاد میں شامل کیاجائے گااوراس اتحادکے رکن ممالک میں ان (راحیل شریف)کوثالثی کامکمل اختیارہوگا۔انہوں نے بتایاکہ اب سعودی حکومت، حکومت پاکستان سے اجازت کےلئے باقاعدہ تجویزمارچ تک بھیجی جائے گی ۔