لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے احتساب ضروری ہے اور ان کے شوہر شہباز شریف کا لندن فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تہمینہ درانی نے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج سے
عبدالستارایدھی کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے عملی جدو جہد کا آغاز کر رہی ہوں۔
تہمینہ د رانی نے کہا کہ لوگ اپنے حقوق سمجھیں اور ایسی سیاسی جماعتوں کو ووٹ نہ دیں جو لوگوں کے مسائل حل نہیں کرتیں۔ عوام آگہی حاصل کریں اور جنہیں ووٹ دیا ہے ان سے حساب بھی لیں۔ایک سوال کے جواب میں تہمینہ درانی نے واضح کیا کہ میرے شو ہر شہباز شریف کا لند ن فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ انہیں لندن فلیٹس سے وراثتی حق ملا ہے اور نہ ہی میرے شوہر کو لندن فلیٹس کا وراثتی حق چاہیے۔ وہ اپنے وطن میں رہیں گے اور یہیں کام کریں گے۔
تہمینہ درانی نے کرپشن کو ملک کے لیے ایک ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز احتساب ہو نا چاہیے۔کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے شفاف اور غیر جانبدار احتساب بے حد ضروری ہے