پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

جج کے گھرکام کرنیوالی معصوم بچی کے ساتھ کون کون سا ظلم کیاگیا؟رپورٹ جاری،لرزہ خیز انکشافات

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس۔ پولیس نے تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی۔ پمز کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی جاری۔ طیبہ پر تشدد کی تصدیق کر دی گئی۔ سپریم کورٹ کل طیبہ تشدد از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گی۔ اسلام آباد پولیس طیبہ کو والدین سمیت عدالت میں پیش کرے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز کاشف عالم کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ (آج ) بدھ کو عدالت میں پیش کی جائے

گی۔طیبہ اس کے والدین اور جج کی اہلیہ ماہین کے بیانات کے علاوہ راضی نامہ اور مجسٹریٹ نشاء اشتیاق کو قلمبند کرایا گیا طیبہ کا ابتدائی بیان بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔جبکہ پمز ہسپتال کی میڈیکو لیگل رپورٹ بھی پولیس رپورٹ کے ساتھ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔پمز کے چار رکنی میڈیکل بورڈ نے جاری کردہ رپورٹ میں طیبہ پر تشدد کی تصدیق کی ۔پمز کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کی دائیں آنکھ کے گرد ڈیڑھ سینٹی میٹر گہرے زخم کے علاوہ چہرے۔ ہاتھوں۔ بازوؤں اور گردن سمیت جسم کے دیگر حصوں پر جلائے جانے اور زخم کے نشان واضح ہیں۔پمز کے چار رکنی بورڈ نے گزشتہ ایم ایل سی رپورٹ کی بھی توثیق کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے راضی نامہ کرنے والے اعظم اور کوثر بی بی طیبہ کے حقیقی والدین ہیں۔جنہیں آج بدھ کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ تاہم طیبہ کے والدین کی حتمی تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آنے پر ہی ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…