پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے علاوہ سات وزراء نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس میں عوامی منصوبوں اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں سمیت سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی ایک گھنٹہ تک ون آن ون ملاقات ہوئی۔ جس میں پرویز خٹک نے عمران خان کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔
پرویز خٹک نے عمران خان کو ناراض ناظمین کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ عمران خان نے پرویز خٹک کو ہدایت کی کہ عوامی منصوبوں پر خود توجہ دیں۔ جبکہ عمران خان نے 7 وزراء سے الگ الگ ملاقات کے دوران ان کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے کہا کہ تعلیم و صحت کے شعبوں میں شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دورہ پشاور کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
عمران خان کی پرویز خٹک سے طویل ملاقات شدید برہمی، سخت احکامات جاری کر دیئے !
10
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں