اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل صالح حیات کا سرپرائز،اہم سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی شخصیت فیصل صالح حیات اور خالد کھرل نے آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق فیصل صالح حیات کے پیپلزپارٹی سے رابطوں کی خبریں کافی عرصے سے موصول ہورہی تھیں اوربالاخر انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیاہے۔