خیبرایجنسی(آئی این پی )21 مختلف ممالک کے فوجی آفسران کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کا لنڈی کوتل میچنی پوسٹ کا دورہ ، وفد کے مہمانوں نے درہ خیبر اور علاقے کے قدرتی حسن کی تعریف کی پیر کے روز اسلام آباد کی ڈیفنس یونیورسٹی میں سکیورٹی اور وار کورس کے 21 بیرونی ممالک کے آفسران نے تاریخی درہ خیبر پر واقع لنڈی کوتل میچنی چیک پوسٹ کا دورہ کیا کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل عمر فاروق نے مہمانوں کا استقبال کیا اور میجر اسد نے مہمانوں کو علاقے کی تاریخ ،جغرافیائی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ذرائع کے مطابق بیرونی ممالک کے آفسران علاقے میں پہنچ کر حیران رہ گئے اور اس کی تاریخی حیثیت، خوبصورتی اور قبائلی عوام کی بہادری کی تعریف کی بعد میں خیبر رائفلز کے آفیسرز مس میں مہمانوں کی تواضع روایاتی قبائلی کھانوں سے کی گئی جس کو مہمانوں نے کافی پسند کیا اس موقع پر مہمانوں نے خٹک ،محسود ،بیٹنی اور چترالی ڈانس کو دیکھا جس سے وہ بہت لطف اندوز ہوئے مختلف فوجی ممالک کے افیسر ز کی دورہ خیبر ایجنسی لنڈیکوتل میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے مچنی چیک پوسٹ کے کمانڈر صوبیدار حکمت خان افریدی کی قیادت میں ایف سی ،خاصہ دار فورس اور لیویز فورس کے جوان جگہ جگہ تعینات کی گئے تھے جبکہ طورخم بارڈر جانے والے راستے بھی سیل کر دئے گئے تھے ،اکیس ممالک کے فوجی افیسر کے وفد میں 49افیسر موجود تھے