پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

راحیل شریف کے اقدام پر پاکستان کیلئے نئی پریشانی،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے حکومت سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے ممکنہ طور پر 34رکنی مسلم عسکری اتحاد کی کمان سنبھالنے کے معاملے پر وضاحت طلب کر لی ہے ۔ وزیر دفاع اوروزیراعظم اور مشیر خارجہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اعلیٰ افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت حاصل کرنے کے قواعدوضوابط سے ایوان کو آگاہ کریں عسکری اتحاد کی کمان حاصل کرنے کیلئے کیا این او سی حاصل کیا گیا تھا کیا
حکومت کی اجازت لی گئی تھی ؟اور سابق آرمی چیف کی طر ف سے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے خارجہ پالیسی پر ممکنہ اثرات سے بھی آگاہ کیا جائے ۔ انھوں نے یہ ہدایات پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کی کاروائی کے دوران جاری کیں ایوان میں موجود وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بدھ کو (کل) ایوان میں اس معاملے کی تفصیلات پیش کر دیں گے ۔وزیر قانون زاہد حامد سے کہا گیا ہے کہ وہ مشیر خارجہ کو آگاہ کریں کہ وہ خارجہ پالیسی سے متعلق اس معاملے پر پالیسی بیان دیں اجلاس کی کاروائی کے دوران چیئرمین سینٹ نے وزیردفاع سے کہا ہے سابق چیف آف آرمی سٹاف مسلم عسکری اتحاد کی کمان سنبھالنے کی اطلاعات کے ہیں اس بارے میں وزیر دفاع کے بیان کی ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے نفی کی ہے اس اہم تقرر ی کے تناظرمیں کسی بھی افسر کی دوبارہ مدت ملازمت حاصل کرنے کے قواعدہ وضوابط سے ایوان کو آگاہ کیا جائے اگر کوئی این او سی حاصل کیا گیا اور کس نے یہ این او سی جاری کیا سینٹ کو اگاہ کیا جائے اس بارے میں بھی آگاہ کیا جائے کہ اس معاملے پر کیا حکومت کو اعتحاد میں لیا گیا ہے ۔

چیئرمین سینٹ نے وزیر قانون کو ہدایت کی ہے کہ مشیر خارجہ کو کہا جائے کہ سابق آرمی چیف کی طرف سے مسلم عسکری اتحاد کی کمان سنبھالنے کے خارجہ پالیسی اور اس معاملے پر پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے پوزیشن اختیار کی پر کیا اثرات مرتب ہونگے وزیر دفاع پر چیئرمین سینٹ نے وزیردفاع کو ان کے بیان کی ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے نفی کرنے کو چیک کرنے کے بارے میں بھی کہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…