کوئٹہ /حب (آئی این پی )بلو چستان کے ضلع لسبیلہ میں گڈا نی شپ یا رڈ میں کھڑے نا کا رہ ایل پی جی بحری جہا ز میں آگ لگنے سے 3 مزدود جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد کے لا پتہ ہو نے کی بھی اطلا عات ہیں اورخدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ ہالک ہونیوالے مزدوروں کی تعدادمیں مزید اضافہ ہوگا،پو لیس نے کا رروائی کر تے ہو ئے جہا ز کے ما لک کو گرفتار کر لیا ہے ،وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثنا ء اللہ زہری نے حا دثہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ اطلا عات کے مطا بق گزشتہ روز گڈا نی شب بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60 میں کھڑے ایل پی جی کے ناکارہ جہاز پر مزدور کام میں مصروف تھے کہ اس دوران اچا نک آگ بھڑک اٹھی اور جہاز سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھنے لگاجس کے فوراََ بعد فائر بریگیڈ اورایمبولینسز سمیت امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچی اور انہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی
مقا می ذرائع کے مطا بق جس وقت جہا ز میں آ گ لگی اس وقت جہاز پر سو کے قریب مزدور کام میں مصروف تھے جن میں سے 3کی آخری اطلاعات تک لاشیں نکالی جاچکی ہیں مذکورہ مزدوروں کا تعلق خیبرپشتونخوا سے بتایاجارہاہے تاہم ضلعی انتظامیہ کے مطابق 50افراد کو باحفاظت ریسکیو کرلیاگیاہے تاہم متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر حب نعیم گچکی کے مطابق بحری جہاز میں لگی آگ پر قابو پالیاگیاہے بلکہ تمام محنت کشوں کو بحفاظت ریسکیو بھی کرلیاگیاہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جہاز کے مالک و جہاز شپ بریکنگ یارڈ ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رضوان دیوان کو اس وقت گرفتارکرلیاجس وقت وہ موقع پا کر فرارہونے کی کوشش کررہے تھے گرفتار ملزم کو قریبی تھانہ منتقل کردیاگیاہے
آخری اطلاعات تک ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوسکی تھی نہ ان کا بیان قلم بند کیاگیا تھا ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے گڈانی میں بحری جہاز میں ایک مرتبہ پھر آتشزدگی کے واقعہ پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کرلی ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے شپ بریکنگ یار ڈمیں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اس سلسلے میں احکامات پر عملدرآمد کو بہر صورت یقینی بنایاجائے
واضح رہے کہ مذکورہ جہاز میں چند دنوں قبل بھی آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم اس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا لیکن ایک مرتبہ پھر ایل پی جی بحری جہاز میں اس وقت اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس وقت وہاں جہاں میں لوہا کو کاٹنے کاکام جاری تھا ۔ یاد رہے کہ یکم نو مبر کو بھی گڈا نی شپ بریکنگ یا رڈ کے پلا ٹ نمبر 54میں کھڑے نا کا رہ بحری جہا ز کے آئل ٹینک میں اس وقت زور دار دھما کہ ہوا تھا جس وقت مزدور اسے توڑنے کے لئے کا م میں مصروف تھے آتشزدگی اور آئل ٹینک پھٹنے سے 50سے زائد مزدور جان کی بازی ہار گئے تھے اور اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے اس سلسلے میں انکوائری بھی مکمل کی گئی تھی جس کا رپورٹ وزیراعظم پاکستان کو پیش کردیاگیاتھا تاہم حادثات کا روک تھام ممکن نہیں ہوسکا ۔۔