جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے بعد افغانستان کا نمبر بھی آگیا،بڑے معاہدے پر دستخط ہوگئے،زبردست تفصیلات جاری

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آئی این پی )چینی کنسٹرکشن کمپنی نے مرکزی افغانستان میں ایک اہم سڑک تعمیر کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ، دستخطوں کی یہ تقریب افغان صدارتی محل میں منعقد ہوئی جس میں افغان صدر محمد اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ افغانستان کے وزیر برائے پبلک ورکس محمود بالغ اور چین کی روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے وائس چیئرمین لو شان نے ایک پروقار تقریب کے دوران 205ملین امریکی ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ،چینی کمپنی 178کلومیٹر طویل شاہراہ نیشنل نارتھ ساؤتھ راہداری کے دوسرے مرحلے کے طورپر تعمیر کرے گی یہ شاہرا ہ 37دیہات سے گزرتے ہوئے شمالی صوبے سمنگن کے ضلع درسوف کو مرکزی بام یان صوبے کے ضلع یاکا لانگ سے ملا دے گی ، اس راہداری کا پہلا حصہ جو شمالی مزار شریف شہر کو یا کا لانگ سے ملاتا ہے ، پہلے ہی تعمیر کیا جا چکا ہے اور وزارت اب تیسرے مرحلے کی 550کلومیٹر طویل شاہراہ کو تعمیر کرنے کے لئے منصوبہ بندی کررہی ہے ، یہ شاہراہ بام یانگ کو شمالی قندھار صوبے سے ملائے گی ۔ منصوبہ ساڑھے تین سال میں مکمل ہو گا شاہراہ سات میٹر چوڑی ہو گی ،اس کے راستے میں آٹھ بڑے اور 194چھوٹے پل تعمیر کئے جائینگے ، منصوبے کے لئے سرمایہ ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کررہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…