بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

حساس اداروں نے خیبرپختونخوا کے بارے میں الرٹ جاری کردیا،تشویشناک انکشافات

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) خیبرپختونخوا پولیس ٗمحکمہ جیل خانہ جات اور حساس اداروں نے صوبے کی جیلوں پر دہشت گرد حملوں اور خطرناک قیدیوں کی طرف سے جیل توڑنے کے خدشات کا اظہار کیا ہے ٗ خطرناک قیدیوں کی طرف سے قیدیوں کو یرغمال بنائے جانے کا بھی اندیشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات حکام کے اجلاس کو بتایا گیا کہ جیلوں کو توڑنے کے لئے اندر اور باہر سے خطرات موجود ہیں۔

محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق بعض قیدی گروپ کی شکل میں جیل توڑنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاہم بیرونی مدد سے بھی حملے کا خدشہ ہے۔قیدی عملے کو یرغمال بناکر خود کو چھڑا سکتے ہیں۔دستاویزات کے مطابق جیلوں پر باہر سے مسلح حملوں کا خدشہ بھی موجود ہے اور خود کش حملے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ٗجیل کے اندر یا باہر سے بارودی مواد کا استعمال بھی ہو سکتا ہے۔ جیل سے متصل رہائشی کالونی اوردفاتر کو حصار میں لے کر عملے کو یرغمال بنایا جاسکتا ہے۔ دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا کی جیلوں میں 727 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں ٗتمام جیلوں میں ساڑھے 11 سو سے زیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں ٗجن میں آرمی، پولیس، لیو ی اورایلیٹ فورس کے اہلکار شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق جیلوں پر حملوں کے خدشات کا اظہار نیکٹا ٗآئی جی جیل خانہ جات، پولیس اور دیگر حساس اداروں کی جانب سے کیا گیا

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…