بہاولپور (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہملک کا پیسہ لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑے گا، قانونی فیصلے کچھ بھی ہوں، عوام کی تصدیقی مہر کے بغیر یہ فیصلے قبول نہیں ہوتے ، ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔ اتوار کویہاں بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا لیکن پی ٹی آئی اپنا مقدمہ لے کرعوام کی عدالت میں بھی آئی ہے ۔ قانونی فیصلے کچھ بھی ہوں، عوام کی تصدیقی مہر کے بغیر یہ فیصلے قبول نہیں ہوتے ، قانون نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیدی، مگر عوام نے بھٹو کو بری کر دیا۔انہوں نے کہا کہ آج بہاولپور میں عوام کی کچہری لگائی ہے اور کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے بہاولپور آئے ہیں جبکہ بہاولپور کے نوجوانوں نے تاریخ رقم کر دی ہے ۔