اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

(ن ) لیگ کا سورج غروب ۔۔ اب کونسی پارٹی بر سر اقدار آئے گی ؟ سینئر رہنما نے دھماکہ خیز پیش گوئی کر دی

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/راجن پور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ ہم کسی پٹواری نہیں کرپٹ اور لٹیروں کے بادشاہ کے خلاف سپر یم کورٹ میں مقدمہ لڑ رہے ہیں‘ (ن) لیگی حکومت کا سورج عنقریب ڈوبنے والا ہے جبکہ تحریک انصاف کا سورج طلوع ہونیوالا ہے‘ ایان علی کس کے ڈالرز دوبئی لیکر جاتی رہی قوم سب جانتی ہے ‘موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کے عوام کی حالت بہتر ہونے کی بجائے ابتر ہورہی ہے۔ جبکہ امیر امیر سے امیر اور غریب غریب سے غریب تر ہوتا چلا جا رہا ہے‘پانامہ لیک میں حکمران خاندان کی کر پشن اور لوٹ مار رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے انکو اس کا ہر صورت حساب دینا پڑ یگا ۔ وہ ہفتے کے روز حاجی پور(ڈسٹرکٹ راجن پور)اور کا لعل گڑھ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جبکہ تحر یک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کی جانب سے شاہ محمودقر یشی کا حاجی پور اور کالعل گڑھ میں شاندار استقبال کیا گیا جس میں کارکنوں کی جانب سے کئی من پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور کارکنان عمران خان اور شاہ محمودقر یشی کے حق میں بھر پور نعر ے بازی کرتے رہے اس موقعہ پر اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ میراتحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد ملک میں تبدیلی لانا ہے‘ملک میں ہرطرف کرپشن ہے اور اگر ملک کو کرپشن جیسے ناسور سے پاک کرنا ہے توسب سے پہلے ملک میں کرپٹ افراد کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرنا ہوگی جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں لیکن اس سے بھی پہلے ہمیں اپنے ملک کے نظام کو ٹھیک کرنا ہوگا کیونکہ جب تک نظام تبدیل نہیں ہوگا حالات میں بہتری نہیں آئے گی‘قدرت نے موقع دیا تو جنوبی پنجاب کو حق دلا کر رہیں گے۔ انہوں نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کے عوام کی حالت بہتر ہونے کی بجائے ابتر ہورہی ہے جبکہ امیر امیر سے امیر اور غریب غریب سے غریب تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا نعرہ لگایا مگر آج تین سال گزرنے کے باوجود پنجاب سمیت پورے ملک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ جاری ہے اور بجلی بھی سستی ہونے کی بجائے مہنگی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پی آئی اے ‘ریلوے اور اسٹیل ملز سمیت تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے اور صرف ایک سال کے دوران ریلوے میں 63حادثات ہوئے ہیں جن میں درجنوں لوگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے پڑ ے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں کر پشن کے خلاف جو جنگ شروع کر رکھی ہے اس میں ہم نے حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے اور پانامہ لیک میں بھی(ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مار پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اوروہ وقت دور نہیں جب ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کی حکومت کا خاتمہ ہوگا اور تحر یک انصاف اقتدار میں�آکر ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیگی اور قوم کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت تمام مسائل سے نجات دلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو آئندہ عام انتخابات میں باریاں لینے والوں کو ہمیشہ کیلئے مستر دکر کے تحر یک انصاف کو کامیاب کر نا ہوگا جب ہم نے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تو لوگ ہم پر ہنستے تھے آج یہ جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے اور پاکستان کے عوام بھی تحر یک انصاف کے ساتھ کندھے سے کند ھا ملا کر چل رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…