پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

سرد ہوائیں،برف باری اور بارش،محکمہ موسمیات نے نئی خبر سنادی

datetime 7  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے شمالی علاقوں مالاکنڈ، گلیات اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا ٗ اگلے چند روز کے دوران سندھ اور بلوچستان میں سرد ہوائیں چلیں گی جس سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں 3سے5ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکا ن ہے ٗ مالم جبہ میں 04 فٹ،کالام میں 2.5 فٹ،وادی نیلم، مری اور گلیات میں اوسطاً دوفٹ ٗ کاغان اور ناران میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن) ٗ خیبر پختونخوا( مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، مردان ڈویژن) ٗبالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ٗ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔تاہم گلگت اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور ڈی جی خان ڈویڑن میں کہیں کہیں ٗ ڈی آئی خان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ پنجاب کے میدانی علاقے اور سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقوں مالم جبہ42،لوئردیر20،دیر،پٹن18،بالاکوٹ17،سیدوشریف16،چراٹ،کوہاٹ،کالام09، میرکھانی 11،کاکول10،دوروش07، پشاور فاٹا ٗ پاراچنار13۔کشمیر کے اضلاع کوٹلی30، راولاکوٹ24،گڑھی دوپٹہ 23، مظفر آباد 21 ٗاسلام آباد(گولڑہ29، زیروپوائنٹ21،سیدپور18، بوکڑہ14 )، راولپنڈی(چکلالہ34،شمس آباد 19)،منڈی بہاؤالدین12،بھکر،گجرات11، لیہ،منگلہ07، چکوال06،جہلم، جوہرآباد05، نورپور تھل 04، سیالکوٹ(کینٹ)02 کامرہ 01۔گلگت بلتستان کے علاقوں بگروٹ01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…