گجرات (این این آئی) جعلی عامل نے رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دیکر ساتھیوں کے ہمراہ شادی شدہ خاتون کی عزت لوٹ لی۔تفصیلات کے مطابق گجرات شاہدولہ دربار کے عقبی محلہ کی رہائشی ش بی بی کو کھاریاں منڈی مویشیاں کے ملحقہ جعلی پیر عامل محمد افضل نے رقم ڈبل کروانے کا جھانسہ دے کر جعلی پیر محمد افضل سکنہ منڈی بہاؤالدین اور شاہ جہاں سکنہ بھٹیاں سمیت چار افراد نے عزت لوٹ لی۔ پولیس تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر جعلی پیر محمد افضل وغیرہ کے خلاف گینگ ریپ کا مقدمہ درج کرلیا ۔ (ش )بی بی نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزمان پیر افضل وغیرہ اس کو بازار گجرات میں ملے تھے، ایک نامعلوم خاتون کے ذریعے اس کے 70 ہزار روپے اور دو تولے زیور ڈبل کرنے کے لئے کھاریاں کے جعلی عامل نجومی پیر افضل کے ڈیرہ پر لے گئے وہاں جاکر اس کے ساتھ باری باری زیادتی کی ہے۔