پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں دو بڑے منصوبوں کی تکمیل،اہم فیصلہ کرلیاگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے دسمبر 2017تک سوات موٹر وے منصوبے کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے۔ سوات موٹروے صوبائی حکومت کا ایک منفرد اور اہم ترین منصوبہ ہے جو سی پیک کے تناظر میں بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ہم نے قومی جذبے کے ساتھ اس منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانی ہے۔

وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس کو سوات موٹر وے منصوبے کی تعمیری پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ منصوبے کی تعمیر پر مختلف مقامات پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اجلاس کو منصوبے کی تکمیل کیلئے مختلف کاموں کیلئے ٹائم لائن پر بھی بریفننگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبے کی معیاری تعمیر ناگزیر ہے۔ دریں اثناء وزیرعلیٰ نے رپیڈ بس ٹرانزٹ منصوبے پر تعمیراتی کام بر وقت شروع کرنے کیلئے زمین کے حصول ، متابدل ٹریک نظام سمیت دیگر تمام لوازمات جلد پورا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر اجلاس کو منصوبے کے پیکجز پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پہلا پیکج چمکنی سے قلعہ با لاحصار، دوسرا پیکج قلعہ بالا حصار سے امن چوک اور تیسرا پیکج امن چوک سے حیات آباد تک ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اس پر کام کا آغاز جلد کیا جائے۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ کل وقتی طور پر حل ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…