منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب پولیس میں اربوں روپے کی کرپشن اربوں روپے کہاں گئے؟اسمبلی میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب پولیس میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سیاسی شخصیات تحفظ دے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2011 سے اپریل 2015 تک مختلف کاروائیوں میں 2 ارب روپے کا اسلحہ، منشیات اور نقدی ضبط کی گئی جسے مال خانہ میں جمع کروایا گیا نہ ہی اندراج کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے دو سال قبل رپورٹ تیار کی تھی جس پر تاحال کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ خبر کے مطابق محکمہ پولیس کو تحفظ فراہم کرنے میں مبینہ طور پر حکومتی ایوانوں میں موجود سیاسی شخصیات شامل ہیں مزید برآں سعدیہ سہیل رانا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ہر سال پنجاب پولیس کو اربوں کے فنڈز اور مراعات دے رہی ہے لیکن محکمہ پولیس کی کارکردگی دن بدن بگڑتی جا رہی ہے پولیس صوبے میں جرائم پر قابو پانے میں بُری طرح ناکام ہے صوبائی دارالحکومت میں کوئی گلی یا سڑک راہزنی اور ڈکیتی سے محفوظ نہیں دن دیہاڑے لوگوں کو لوٹ لیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…