اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طیبہ تشدد کیس میں حاضرسروس جج اورانکی اہلیہ کے خلاف ایف آئی آرمیں مزید دودفعات کوشامل کرلیاگیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی آرمیں چائلڈلیبرسمیت دفعہ337اے ون اور337ایف ون بھی شامل کرلی ہیں پولیس حکام کے مطابق پمزہسپتال کے ڈاکٹروں نے کمسن بچی طیبہ پرتشدد کیس میں یہ دودفعات شامل کرنے کی شفارش کی تھی ۔تشدد ثابت ہونے پرحاضر سروس جج اورانکی اہلیہ کوایک سے دوسال سزاہوسکتی ہے ۔یادرہے کہ گزشتہ دنوں ایک کمسن گھریلوملازمہ طیبہ کواس کے مالک حاضرسروس جج کی اہلیہ نے مبینہ طورپرتشدد کانشانہ بنایاتھا۔