پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

چوڑائی کتنی ہے ؟آمنے سامنے دوبسیں آئیں گی تو کیا ہوگا؟ملتان، میٹرو بس فلائی اوور میں سنگین غلطی کی خبریں،وضاحت جاری

datetime 6  جنوری‬‮  2017 |

ملتان( آئی این پی) ملتان میٹرو بس منصوبے کے ٹیکنیکل ایڈوائزر صابر خان سدوزئی نے میٹرو بس فلائی اوور کی چوڑائی کم ہونے کے بارے میں مختلف قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور وضاحت کی ہے کہ میٹرو بس منصوبے کا ڈیزائن اور تعمیراتی میعار انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق ہے اور اس میں لاہور اور راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے تجربے کا نچوڑ شامل ہے،یہی وجہ ہے کہ ملتان میٹرو بس منصو بے کے ٹر یک کی فنشنگ اور بس اسٹیشن کا ڈ یزا ئن سب سے منفر د ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

منصوبے کے لئے بیرنگ پیڈ ز، برقی زینے، لفٹ، جنریٹرز ، ایکس پنشن جوائنٹس وغیرہ یورپ سے درآمد کئے گئے ہیں اور تھرڈ پارٹی سے بیرون ملک ہی اس کے کوالٹی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ صابر خان سدوزئی نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے پر سینکٹروں انجینئرز، ہنرمندوں اور مزدوروں نے کام کیا اورقلیل عرصہ میں ایک میگاپراجیکٹ کے خواب کو حقیقت کا روپ دے دیا۔ اس منصوبے کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلاناان ہزاروں ہنرمندوں اور مزدوروں کے خون پسینے سے ناانصافی ہوگی جنہوں نے چلچلاتی دھوپ اور ٹھٹھرتی راتوں میں اس پر کام کیا۔ صابر خان سدوزئی نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ بہت سے دیگر ترقیاتی منصوبوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں متعین کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 16میٹرو بس اسٹیشنزپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کردئیے گئے ہیں جبکہ بقیہ5اسٹیشنزچند دنوں کے اندر پی ایم اے کو دے دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد میڈیا کو میٹرو بس ٹریک کے وزٹ کی دعوت دی جائے گی اور انہیں ڈیزائن سمیت تمام پہلوؤں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جائے گی۔جس سے تمام حقا ئق سا منے آ جائیں گے۔ انہو ں نے واضح کہا کہ بس کورڈو کی چو ڑا ئی لاہو راور راولپنڈ ی۔اسلام آ با دمیٹرو بس کا ریڈور کے برا بر ہے۔میٹروبس منصو بہ جنوبی پنجا ب با لخصو ص ملتا ن کیلئے اعزا ز کی با ت ہے جس کے با ر ے میں بد گما نی پیدا کر نا منا سب نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…