اسلام آباد (آئی این پی) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کیلئے ڈگری لینے سے پہلے وزیر اعظم اسکیم کے تحت لیا گیا لیپ ٹاپ دیکھانا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ نہ دکھانے والے طلبہ کو ڈگری نہیں دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت دیئے گئے لیپ ٹاپ کی انٹرنیٹ پر سرعام فروخت کا نوٹس لیتے ہوئےڈگری لینے سے پہلے لیپ ٹاپ دیکھانا لازمی قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈگری لینے سے پہلے اگر لیپ ٹاپ لینے والے طلباء نے لیپ ٹاپ نہ دیکھایا تو انہیں ڈگری جاری نہیں کی جائے گی اور اگر کسی کا لیپ ٹاپ چوری یا چھین لیا جاتا ہے تو وہ اس کی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائے اور ڈگری لینے سے پہلے وہ ایف آئی آر کی کاپی دیکھائی جائے