اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف پھر میدان میں،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی) پانامالیکس پر پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم آج سے دوبارہ شروع ہوگی۔تحریک انصاف آج 7جنوری کو راجن پوراور ہنگو،کل 8جنوری کو بہاولپوراور 15جنوری کو ڈیرہ غازی خان میں بڑے عوامی جلسے منعقد کرے گی۔تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی تنظیموں نے راجن پوراور بہاولپورمیں منعقدہ عوامی اجتماعات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

لعل گڑھ ضلع راجن پور میں آج 7جنوری کو منعقدہ جلسے سے شاہ محمودقریشی خطاب کریں گے ،جبکہ کل 8جنوری کو ڈرنگ اسٹڈیم بہاولپور میں منعقدہ جلسے میں عمران خان سمیت تمام پارٹی قیادت شریک ہوگی۔دریں اثناء تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی جلسوں میں کرپٹ حکمرانوں کیخلاف اپنا موقف پیش کریں گے۔ پاناما لیکس پر عوام کے ساتھ ملکرحکمران ٹولے کا احتساب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ وقت گھروں میں محدود ہونے کا نہیں بلکہ باہرنکل کر اپنا حق مانگنے کا وقت ہے۔تحریک انصاف کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے،لڑتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…