لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کوعدالتی فیصلوں کا احترام کر نا چاہیے ‘تحر یک انصاف پانامہ کیس میں دعویٰ کرتی ہیں انکے پاس ثبوت نام کی کوئی چیز نہیں ‘ تحر یک انصاف 35پنکچرز کا ’’رونا ‘‘رہتی مگر جب ثبوتوں کے باری آئی تو ان کے پاس سے کچھ نہیں نکلا ‘آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو پار لیمنٹ میں خوش آمدید کہیں گے ۔ جمعہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلاول بھٹو کی پار لیمنٹ میں آکر سبق سکھانے کی بات بھر اپوزیشن کا کردار ادا کر نا ہے وہ جب بھی عوام کے ووٹ لیکر پار لیمنٹ میں آئیں گے تو میں آصف علی زداری اور بلاول بھٹو دونوں کو خوش آمدید کہوں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں سپیکر سردار ایا صادق نے کہا کہ تحر یک انصاف کو صرف الزامات لگانا آتا ہے انکے پاس پہلے دھاندلی کے متعلق کوئی ثبوت تھا اور نہ ہی اب پانامہ کیس میں انکے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔