بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

جاوید ہاشمی کے عمران خان پر الزامات،خواجہ آصف نے دفاع کرتے کرتے نیاپنڈورہ باکس کھول دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے عمران خان پر الزامات درست ہیں ،عمران خان باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے ،طاقتور ڈکٹیٹر کو وقت نے نشان عبرت بنا دیا ، پرویز مشرف نے بیان دے کر محسن کشی کی ،آج پاکستان کی معیشت ترقی کا پوری دنیا میں ڈھنڈورا ہے۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے عمران خان پر الزامات درست ہیں ،کل جب جاوید ہاشمی نے (ن) لیگ سے بغاوت کی تھی تو پی ٹی آئی والے اس کی بڑی تعریف کرتے تھے ،آج جب اس نے عمران خان سے بغاوت کی تو اس پر تنقید کس لئے جا رہی ہے ، وہ تحریک انصاف کے صدر رہے ہیں اس لئے تحریک انصاف کی اصلیت کو اندر تک جانتے ہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ پرویز مشرف نے بیان دیا کہ ملک سے باہر جانے میں جنرل راحیل شریف نے انہیں مدد دی ،یہ بیان دے کر پرویز مشرف نے محسن کشی کی ہے ، ہم نے اس ڈکٹیٹر کو بہت عروج میں دیکھا ،ایک وقت ایسا تھا جب کراچی میں قتل عام ہورہا تھا اور یہ ڈکٹیٹر وردی پہن کر طاقت کے نشے میں گلے میں ہار ڈالے اسلام آباد میں مکے لہرا رہا تھا ، آج وقت نے اس سے ایسا بدلہ لیا کہ وہ ملک چھوڑکر بھاگنے پر مجبور ہوگیا ،طاقتور ڈکٹیٹر آئین کو اپنے پیروں تلے روندنے والا آج خود ہی لوگوں کے لئے نشان عبرت بن گیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ پانامہ لیکس صرف میڈیا کا مسئلہ ہے اور سیاستدان اس کاسیاسی استعمال کر رہے ہیں ورنہ عوام کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ،عمران خان تو خود اپنی باتوں کو بھی سنجیدہ نہیں لیتے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس کی ترقی کا پوری دنیا میں ڈھنڈورا ہے ، غیر ملکی جرائد پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت پر کالم لکھ رہے ہیں ، بجلی کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ہیں ،18سے20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو کم کر کے 5,6گھنٹے تک لے آئے ہیں ، ریلوے کو درست کر رہے ہیں اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سی پیک کامیابی سے تعمیر ہورہا ہے اور ملک میں بولڈ سٹیپ لینے کی وجہ سے دہشتگردی بھی اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے ، ہم پاکستان کا مستقبل انشاء4 اللہ تابناک بنا کے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…