اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کو سپریم کورٹ بلا کر شہادتیں لی جائیں تاکہ کیس منطقی انجام تک پہنچے ۔احاطہ عدالت کے باہر میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کو سپریم کورٹ بلانے کی استدعا کروں گا ۔انہوںنے کہاکہ قطری شہزادے کی شہادتیں لی جائیں تاکہ کیس منطقی انجام کو پہنچے ۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر عدالت نے سنا تو نواز شریف کو کورٹ میں بلانے کی استدعا بھی کروں گا کیونکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین کیس ہے ۔
جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کیلئے جب عمران خان عدالت آئے تو میڈیا نے ان سے گفتگو کرنا چاہی تاہم انہوں نے جواب دیا کہ کیس عدالت میں چل رہا ہے لہذا میں میڈیا سے گفتگو نہیں کروں گا، انہوں نے کہا کہ عدالت نے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا ہے ، ہمیں عدالتوں کا احترام ہے۔
’’اپنی باری کا انتظار کر رہا ہوں‘‘ موقع ملتے ہی کیا کام کروں گا؟ شیخ رشید نے دھماکے دار اعلان کر دیا
5
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں