جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

جاوید ہاشمی نے سچ بولنا شروع کیا تو ۔۔۔! خواجہ آصف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ پانامہ کیس اگلے دو تین ہفتوں میں نمٹ جائے گا اس کیس کے مدعیوں کا مقصد مسئلہ حل کرنا نہیں بلکہ حکومتی ساکھ خراب کرنا ہے ،طوطا فال نکالنے والوں کی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں ،حکومت کی چار سالہ کوششوں کے ثمرات اب سامنے آنے لگے ہیں ، معیشت اورتوانائی کے شعبوں میں ہماری ترقی کو دنیا تسلیم کر رہی ہے ، عالمی مالیاتی ادارے اور جرائد پاکستان کی ترقی کی پیشگوئیاں کر رہے ہیں ۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس آخری مراحل میں ہے ،اگلے دویاتین ہفتوں میں یہ کیس حل ہو جائے گا ، مخالفین کا مقصد کیس کو میڈیا میں زندہ رکھنا ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ پانامہ کیس کل پاکستانی کا ایشو تھا نہ آج ہے ،ہم پر امید ہیں کہ یہ کیس عدالت سے ہی اختتام کو پہنچے گا ۔وزیردفاع نے کہا کہ حکومت کی چارسالہ مسلسل کوششوں کے ثمرات اب سامنے آنے لگے ہیں ،معیشت اور توانائی کے شعبوں میں ترقی ہو رہی ہے اور پاکستان کی ترقی کو پوری دنیا سراہتی ہے ،پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا میں چھٹے نمبر پر آگئی ہے اور طوطا فال نکالنے والوں کی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے اور جرائد پاکستان کی ترقی کی پیشگوئیاں کر رہے ہیں ،ترقی کا یہ ماحول وزیراعظم اور انکی ٹیم کی خوداعتمادی میں اضافہ کر رہا ہے ،2017کے اختتام تک ہرچیز کے خدوخال سامنے آئیں گے،طوطا فال نکالنے والے بری طرح ناکام ہوگئے ،اگست ستمبر اور دسمبر کی باتیں پیچھے رہ گئیں اب خیریت سے 2017کا آغاز ہوچکا ہے اور خدا نے چاہا تو ہم اپنی مدت احسن طریقے سے پوری کریں گے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ سیاستدان یا ادارے اپنے مقاصد پورے نہ ہونے پر سازشیں کرتے ہیں اور کچھ اداروں کے لوگ ذاتی مقاصد کے لئے جمہوریت کا خون کرتے ہیں ہم ابھی اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہتے لیکن انصاف ضرور ہوگا بلکہ ہماری ترجیحات 2013کے ایجنڈے کی تکمیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ وقت نے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے ساتھ کیا کیا ،کچھ لوگوں نے جوڈیشل کُو اور کچھ نے کسی اور کُو کی کوشش کی مگر اس وقت حکومت کی پہلی ترجیح صرف ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل ہے ۔وزیردفاع نے کہا کہ جاوید ہاشمی پہلے تحریک انصاف کے صدر رہ چکے ہیں انہوں نے سچ بولنا شروع کیا تو عمران خان کو ان کا دماغ خراب نظرآنے لگا پہلے سب جاوید ہاشمی کو باغی کہہ کر تحریک انصاف میں لائے جب اس نے عمران سے بغاوت کی تو اب انہیں اچھا نہیں لگ رہا ۔خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے سیاستدان خود غیر جمہوری لوگوں کو دعوت گناہ دیتے ہیں مگر میں اس میں کسی ادارے کو الزام نہیں دوں گا،سیاست کی کالی بھیٹریں دوسرے اداروں کو خود غیر آئینی اقدامات کی دعوت دیتی ہیں ، اقتدار عرصے کے بعد ملتا ہے اس کے لئے غیر آئینی اقدام کی دعوت نہیں دینی چاہیے ۔بجلی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک بجلی کے کئی بڑے منصوبے کام کرنے لگیں گے ،جھمپر میں اسی ماہ 600میگاواٹ کے ونڈ پاور پلانٹ کا افتتاح ہوگا،چشمہ میں بھی اسی سال ایک اور ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کر دیا جائے گا اور نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ بھی اسی سال جزوی طور پر فعال ہو جائے گا ،2017پاکستانی عوام کیلئے خوشخبریوں کا سال ہوگا ،ڈیڑھ ارب ڈالرکی مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کا آغاز بھی چند ہفتوں میں کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ نیپرا کا ریگولیٹری کردار حکومت کے تحت نہیں ہوگا اور نہ ہی حکومت نیپرا پر اثرانداز ہوگی ،خوامخوا اسے مسئلہ بنایا جارہا ہے ،ریگولیٹری اداروں کے تمام قوانین پارلیمنٹ سے منظور کرائیں گے ،حکومت کسی بھی ریگولیٹری ادارے پر اثر انداز ہونے کی خواہش نہیں رکھتی ۔وزیردفاع نے کہا کہ اس سال کے آخر تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کردی جائے گی جن علاقوں میں بل ادا نہیں کئے جاتے وہاں لوڈشیڈنگ کرنا ہماری مجبوری ہے ،تمام واجبات اداکرنے والوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا یقین دلاتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ 600ارب روپے کا نہیں بلکہ 300ارب روپے کے قریب ہے ،ہم نے کسی کا قرضہ معاف نہیں کیا بلکہ پی ایس او کو ادائیگیاں کی ہیں ،میں تسلیم کرتا ہوں کہ مالی مشکلات ہیں لیکن سرکلر ڈیٹ ضرور کم کردیں گے ،ہم نے اڑھائی سال کے دوران صارفین کو 171ارب روپے کی سبسڈی دی ۔خواجہ آصف نے کہا کہ رواں سال گرمیوں میں لوڈشیڈنگ انتہائی کم ہوجائے گی اور زیادہ تر علاقوں میں لوڈشیڈنگ ریکوری کے تناسب سے کی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…