جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

سیاسی تابوت،شیخ رشید نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 4  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنا معیار اور وقار کھو چکی ہے اس لئے اس کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے ٗنگراں حکومت قائم کرے ٗالیکشن کرائے اور گھر چلی جائے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ کی رحمت شروع ہو چکی ہے ٗ 20 کروڑ لوگوں کی خواہش اور ان کا جوش و لولہ ہے کہ چور اپنے انجام کو پہنچیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں عدلیہ پر پورا یقین ہے اور بنچ پر اعتماد ہے کہ یہیں سے سیاسی تابوت نکلیں گے ٗسپریم کورٹ ہی عوام کی امنگوں اور خواہشات کے احترام کی آخری نشانی اور دلیل رہ گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں جس طرح 20 کروڑ لوگوں کی رسوائی کی گئی ہے ایسی صورت حال میں یہ ملک آگے نہیں چل سکتا ٗموجود حکومت اپنا معیار اور وقار کھو چکی ہے ٗ حکومت کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، الیکشن کرائے اور دال فے عین ہو جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…