اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدالت عظمیٰ میں ججز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پریس کانفرنسز کو عدالت پر دباؤ نہ سمجھا جائے ،(ن ) لیگ کی طرف سے حکومتی پلیٹ فارم استعمال کرکے کہا جاتا ہے کہ ہم نے کوئی ثبوت نہیں دیے جواب دینے کیلئے ہمیں مجبوری میں پریس کانفرنس کرنا پڑتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کے ججز کی طرف سے جب کیس سے متعلق پریس کانفرنسز بارے سوال کیا گیا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا کام عوام کے پیسے کے ضیاع کو روکنا ہے،اسرائیلی وزیراعظم کا کیس ہوا تو پولیس نے اس سے براہ راست پوچھ گچھ کی ہمارا کام آواز بلند کرتے رہنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری پریس کانفرنسز کو عدالت پر دباؤ نہ سمجھا جائے ،(ن ) لیگ کی طرف سے حکومتی پلیٹ فارم استعمال کرکے کہا جاتا ہے کہ ہم نے کوئی ثبوت نہیں دیے جواب دینے کیلئے ہمیں مجبوری میں پریس کانفرنس کرنا پڑتی ہے۔