کسووال (این این آئی)اقبال نگر میں جعلی دیسی گھی کی سر عام تیاری اور فروخت، انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں۔ تفصیل کے مطابق اڈہ اقبال نگر میں بورے والا روڈ پر رانا غلام رسول نامی شخص جعلی زہریلے دودھ کی کریم نکال کر بڑے پیمانے پرجعلی دیسی گھی تیار کر رہا ہے۔ یہ زہریلا گھی 700/- روپے تا 800/- روپے فی کلو گرام دھڑلے سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اصلی گھی 1500/- روپے فی کلو گرام فروخت
ہوتا ہے۔ مذکورہ شخص نے جعلی گھی تیار کرنے کا یہ مکروہ دھندہ سالہاسال سے جاری رکھا ہواہے لیکن آج تک کسی نے بھی اس کے انسداد کی کوشش نہیں کی۔ عوامی حلقوں نے اس گھی کو جعلی دوائیوں اور جعلی دودھ سے کہیں زیادہ زہریلا اور مضر صحت قرار دیتے ہوئے مکروہ دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتلوںکو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔