اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پلی بارگین کاقانون ،حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کوپیغام دیدیا

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کے پلی بارگین قانون کے خاتمے یا اس میں ترمیم کے لئے تمام پارلیمانی جماعتیں متفق ہوگئیں ہیں۔ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے پلی بارگین قانون کے خاتمے کے لیے علیحدہ علیحدہ بل قومی اسمبلی میں جمع کرا دیئے۔حکومت نے مشترکہ بل لانے کا عندیہ دے دیا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق نیب کے پلی بارگین قانون کی تشریح تمام پارلیمانی جماعتیں اس طرح کررہی ہیں کہ کرپشن کرو اور پلی بارگین قانون کے ذریعے مک مکا کرو،حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے پلی بارگینگ قانون کے خاتمے یا ترمیم کے لیے الگ الگ بل قومی اسمبلی میں جمع کرا دیئے، تینوں سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے بل میں تجویز کیا ہے کہ کرپشن کے مکمل خاتمے کے لیے پلی بارگینگ قانون کا خاتمہ یا ترمیم ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلی بارگین قانون کے خاتمے کے لیے حکومت نے مشترکہ بل لانے کا عندیہ دیا ہے، حکومت نے اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، پارلیمانی کمیٹی پلی بارگین قانون میں ترمیم کے لئے تجاویز تیار کرے گی، جنہیں منظوری کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔دوسری طرف چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کا کہنا ہے کہ پلی بارگین سے ملزم کو معافی نہیں مل جاتی، اس کے خلاف تحقیقات جاری رہتی ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں نیب کو پلی بارگین کا اختیار دیا گیا تھا جس کے تحت ملزم کے پاس آپشن تھا کہ وہ انکوائری کے دوران کسی بھی مرحلے پر رضاکارانہ طور پر رقم واپس کر سکتا ہے جس کے بعد اسے کسی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…