جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حتمی خبر،(آج) سے بارشوں کی پیش گوئی ،کتنے دن جاری رہیں گی؟محکمہ موسمیات کا اعلان

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے (آج) منگل سے بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چار پانچ روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے بتا یا کہ بارشیں خوشخبری لے کر آرہی ہیں اور منگل سے شمالی علاقہ جات سے بارشوں کا آغاز ہو گا ،پہلی بارش چترال میں ہو گی جس کے بعد اگلے چار پانچ روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے اور خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بھی ہلکی ہلکی بارش ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وسطی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ،دروش ،آزاد کشمیر،مری اور گلیات میں برف باری ہو گی ٗ پانچ اور چھ جنوری کو ڑوب اور کوئٹہ میں بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی ۔ ڈی جی میٹ نے کہا کہ خشک موسم سے متاثرہ فصلوں میں بارش سے جان پڑ جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے سلسلے کے بعد ٹھنڈی ہوائیں کراچی کا رخ کریں گی جس سے کراچی میں 8سے 10روز بعد درجہ حرارت کم ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں اس بار بہت زیادہ سردی پڑنے کا امکان نہیں ہے ۔ڈی جی میٹ نے کہا کہ بارشوں کے دوران دھند کا سلسلہ کم ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…