کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اورخطرناک اورگھنائونی سازش پکڑی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی دنیابھرمیں بدنام زمانہ خفیہ ایجنسیوں نے واٹس ایپ ویڈیوکال آپریشن کے ذریعے پاکستانیوں کے موبائل فون ہیک کرنے کی سازش تیارکرلی ہے ۔
اس سلسلے میں نیشنل ٹیلی کام اینڈانفارمیشن سکیورٹی بورڈنے ایڈوائزری الرٹ جاری کیاہے ۔جس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ممبئی سے پاکستانی سمارٹ موبائل فون ہیک کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں، جس کے بعد آپ کا تمام ڈیٹا غیر محفوظ ہوجائے گا ۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری واٹس ایپ ویڈیو کال کے کسی لنک کو کلک نہ کریں اور اگر کسی نے واٹس ایپ ویڈیو کا کوئی لنک کھولا ہے تو فورا موبائل فون کو ریسیٹ کرالیں بصورت دیگر آپ کا سمارٹ فون غیر محفوظ ہے ۔ الرٹ میں صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کو بھی صرف گوگل پلے سٹور سے ہی انسٹال کریں ۔