ملتان(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے سابق رہنماجاویدہاشمی عمران خان پر تو برسے ہی برسے مگر اب انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کے بارے میں بھی انکشافات کاسلسلہ شروع کردیا ہے سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں مخدوم جاوید ہاشمی نے معروف صحافی مہر بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھی پرویزمشرف کو آرمی چیف بنانے کی حمایت کی تھی لیکن بعد میں مشرف
نوازشریف کے لئے بہتر ثابت نہ ہوئے ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے کسی نے رائے نہیں مانگی مگر میں نے شہبازشریف اورچوہدری نثار سمیت دیگر لوگوں سے تبادلہ خیال کے وقت اس بات کی حمایت کی، سمجھاجاتاہے کہ کمانڈرانچیف سیاسی طورپر کمزور ہو یا سیاست میں مداخلت کی حیثیت کم رکھتاہویہی سوچ کر مشرف کے حق میں رائے دی گئی تھی لیکن یہ خیال غلط ثابت ہوا۔