اسلا م آباد(نیوزڈیسک) حویلیاں طیارے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 2آسڑوی شہریوں کی لاشیں پاکستان میں آسڑیاکے سفارتی حکام کے حوالے کردی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ان دوباشندوں میں ایک کی لاش آسڑیامیں اس کے آبائی شہربجھوادی گئی ہے جبکہ دوسرے کی تدفین اسلام آبادکے ایچ نائن کے قبرستان میں کردی گئی ہے ۔
حکام نے بتایاکہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والےآسڑیاکے شہری ہیروئنگ ایچی برگرکے لواحقین اسلام آبادآئےاورانکے کہنے پراس کی تدفین اسلام آبادمیں ہی کردی گئی جبکہ دوسرے باشندے ہیرالڈکلیسرکی لاش گزشتہ روز آسڑیامیں اس کے آبائی شہر بھجوادی گئی ۔یہ دونوں آسڑوی باشندے چترال میںزیرتعمیر گولن گول ہائیڈل پائورپلانٹ پرکام کررہے تھے اورہیرونگ ایچی برگرپہلی دفعہ پاکستان آیاتھاجبکہ تیسراغیرملکی چین کاباشندہ تھاجس کی لاش چین کے پاکستان میں سفارتخانے کے حوالے کردی گئی ۔
واضح رہے کہ ان تین لاشوں کی شناخت میںتاخیران کے ڈین این اے ٹیسٹ کی وجہ سے ہوئی تھی کیونکہ ان کاکوئی قریبی رشتہ دارپاکستان میں موجود نہیں تھا۔