پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

تربیلا اور منگلا ڈیم،تشویشناک خبر سنادی گئی

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربیلا(این این آئی) تربیلا اور منگلا ڈیمز میں قابل استعمال پانی کی مقدار انتہائی کم سطح پر آگئی ہے ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دونوں ڈیمز میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 13 لاکھ 46ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے جو پچھلے سال 31دسمبر کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ تربیلا میں پانی انتہائی کم سطح سے 39 فٹ اور منگلا 62 فٹ ریکارڈ کی گئی ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح ایک ہزار 419 اعشاریہ 22 فٹ ہے جو انتہائی کم سطح سے 39 فٹ اوپر ریکارڈ کی گئی ۔ڈیم کاڈیڈ لیول ایک ہزار 380 فٹ ہے ۔ تربیلا میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 91 ہزارایکڑ فٹ رہ گیا اسی طرح منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 102 فٹ ہے جو انتہائی کم سطح سے 62 فٹ اوپر دیکھی جا رہی ہے ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 55 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق خشک موسم اور بارشیں نہ ہونے کے سبب پچھلے سال کے مقابلے میں دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں بڑی کمی آئی ۔تربیلا میں پچھلے سال 31 دسمبر کے مقابلے میں ا?ج کے دن پانی کی سطح میں 70 فٹ کا بڑا فرق ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح منگلا میں 2015 کے مقابلے میں 31 دسمبر 2016 کو پانی کی سطح 77 فٹ ریکارڈ کی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…