نوشہرہ(آئی این پی )تھانہ رسالپور کی حدود گودام کورونہ خویشگی پایان اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین سفا ک بیاہتادلہن نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کو نشہ آورشے کھلاکر بے ہوش کیا پھر گلے میں پھندہ ڈال کر پھانسی کیا اور پھر گھسیٹ کر گھر سے باہر لیجاکر لاش پر فائرکیے تاکہ پولیس کو گمراہ کیا جاسکے مگر جدید سائنسی خطوط پر استوارء تفتیش نے سب راز فاش کر دیئے۔ملزمان کا مقامی عدالت میں اقبال جرم۔ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل رسی،پستول برآمد۔واحد محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرتفصیلات کے مطابق۔مورخہ 22.12.2016کو مسماۃحلیمہ دخترعزت خان سکنہ گودام کورونہ خویشگی پایان نے تھانہ رسالپور پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ رات کو اپنے کمرے میں سوئی ہوئی تھی کہ میری بھابھی طاہرہ ناز نے مجھے جگایا کہ آپ کا بھائی ظاہر شاہ کمرہ خود میں میں موجود نہیں ہے میں نے اپنے چچا کو بتایا اس نے کہا کہ میں نے باہر فائر کی آواز سنی ہے ہم نے گھر سے باہر جاکر دیکھا تو واقعی میرے بھائی کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 826مورخہ 26.12.2016جرم302درج کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے SPانوسٹی گیشن جہانزیب خان کی سربراہی میں DSPکینٹ سرکل رشید اقبال،SHOتھانہ رسالپور اختر نصیر،OIIمحمد نواز خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر اصل حقائق سامنے لانے ،ملزمان کی گرفتاری، آلہ قتل کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا ہدف دیا۔تفتیشی ٹیم نے اس اندھے قتل کیس کو چیلنج سمجھتے ہوئے قبول کیا اور جدید سائنسی خطوط پر استوار ء تفتیش سے آغاز کرتے ہوئے مسماۃ طاہرہ ناز تک رسائی حاصل کی سرسری تفتیش پر ملزمہ نے سب راز فاش کرتے ہوئے بتلایا کہ ہماری شادی کو 03ماہ کا رعرصہ ہوا ہے ملزم فاروق جوکہ الیکٹریشن ہے اکثر اوقات ہمارے گھر آتاجاتاتھا جس سے میری آنکھ لڑ گئی بس موبائل نمبرات کا تبادلہ ہوا اور منہ زور عشق شروع ہوا ہمارا ایک دوسرے کے بغیر گزارہ مشکل ہوگیا۔بس یہی راہ سوجھی کہ اپنے شوہر سے کس طرح چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے۔منصوبہ بندی کی اور اپنے ہی شوہر کو اول کھانے میں نشہ آور شے کھلائی پھر اس کے گلے میں آشناکی مدد سے پھانسی دی اور پھر اپنے آپ کو بچانے کے لیے لاش کو گھسیٹ کرباہر لیجاکر فائر کیے تاکہ پولیس کو گمراہ کیا جاسکے۔ملزمہ مسماۃ طاہرہ ناز اورملزم فاروق نے مقامی عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے تمام حقائق بیان کیے۔ملزمان کی نشاندھی پر آلہ قتل رسی ،پستول برآمد کر لیے گئے۔ یاد رہے مقتول اپنی بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔