اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا سال نو 2017کی آمد کے موقع پر پیغام

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سال نو 2017کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد دی ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2016ء پاکستان اورپاکستانی قوم کے لئے کامیابیوں اور کامرانیوں کا سال ثابت ہوا ہے اور گزشتہ برس پاکستان نے کئی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کے ساتھ معاشی استحکام کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا، اسی طرح کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے نتیجہ خیز اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے اور پاکستان میں کرپشن کی شرح میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ شفافیت، رفتار اور معیار کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھا کر قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچانے کی شاندار مثال قائم کی گئی جبکہ ہمارے انتہائی مخلص اور با اعتماد دوست چین کی جانب سے دیئے گئے عظیم الشان اقتصادی پیکج پر عملدرآمد سے پاکستان معاشی وسماجی طور پر مضبوط ہو رہا ہے اور سی پیک پاکستان کیلئے حقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔2017 سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت نے مل کر2016 میں مستحکم، پرامن، محفوظ اور معاشی طو رپر مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی ہے اور قوم کے غیرمتزلزل عزم اور اتحاد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ آج کا پاکستان گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ مضبوط، پر امن اور ترقی یافتہ ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2017ء پاکستان کی ترقی ،خوشحالی،معیشت کی مضبوطی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے۔ توانائی منصوبے مکمل ہوں گے اور ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ نیا سال روشن مستقبل، مضبوط معیشت، ترقی کی نوید اور امید بن کر طلوع ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے، 2017پاکستانی قوم کے لئے روشنی اور امید کی کرن لائے گا۔ ہمیں سال2016ء کو الوداع اورنئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔ مشکل حالات سے گزرنے اور ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ ہمیں اس عزم کے اعادہ کرنا ہے کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اور باہمی رواداری، تحمل و برداشت، ایثار اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کرملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ دعا ہے کہ2017 تمام اہل وطن کیلئے سماجی و معاشی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…