ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

پنجاب فوڈاتھارٹی کے چھاپے ،کون کون سے معروف برانڈزکی تیارکردہ اشیامیں کیمیکل استعمال کیاجارہاتھا،ایسے انکشافات کہ آپ کے ہوش اڑجائیں گے

datetime 29  دسمبر‬‮  2016

لاہور(آئی این پی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر جہلم،ساہیوال اور کبیروالہ میں ملک پروڈکٹ بنانے والی تین فیکٹریوں پر چھاپے مارے،سویڈش ڈیری اور آدم فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔نیسلے کی9پراڈکٹ کے نمونے تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق چک اکا کے قریب سویڈش ڈیری کے پروڈکشن یونٹ میں دودھ کی تیاری کے لئے کیمیکل کے استعمال کے شواہد، ناقص صفائی اور ضروری آلات کی عدم موجودگی کے باعث یونٹ کو سیل کر دیا گیا اور 30ہزار لیٹر دودھ اور 180کلوگرام پنیر تلف کر دیا گیا۔ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے آدم فیکٹری ساہیوال میں چھاپہ مارا۔دہی پر غلط ایکسپائری تاریخ درج کرنے،خام میٹریل پر جعلی تاریخیں وغیرہ لگانے پر اسے سیل کر دیا اور ملک پروڈکشن روک دی۔کبیروالہ میں نیسلے فیکٹری کی چیکنگ کے دوران 9پراڈکٹ بشمول ملک پیک،بنیاد دودھ،کریم،ایوری ڈے،نیڈو فوٹی گرو،مائلو،ایوری ڈے ٹی کریمر،نیس کیفے اور لیکٹوجن کے نمونے لے کر تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔قبل ازیں لاہور،گوجرانولہ،فیصل آباد اور ملتان میں ناقص انتظامات پر 23ہوٹلوں اور بیکریوں وغیرہ کو جرمانے جبکہ49کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ گرومانگٹ روڈ پر واقع گولڈن ریسٹورنٹ پر گندے فریزرز،احاطے میں ناقص صفائی ،سلاد اور سبزیوں کو فرش پر رکھنے ،کھلی ہوئی نالیوں ،آٹے کے تھیلوں کو فالتو سامان کے ساتھ رکھنے پر 8500 روپے جرمانہ عائد کیا۔گرومانگٹ روڈ پر واقع دال روٹی ریسٹورنٹ پر گندے فریزرز،سر کو نہ ڈھانپنے ،باورچی خانے کی ناقص حالت اور مکھیوں کی بھرمار کے باعث 4000 روپے جرمانہ عائد کیا۔

وحد ت روڈ نقشہ سٹاپ پر واقع چنیوٹ پکوان سنٹر کو اشیاء خورونوش کے ڈبوں کو کُھلا اور فرش پر رکھنے ،گندے اور ٹوٹے ہوئے فریزرز اور واشنگ ایریا میں کھانے پینے کی چیزوں کی موجودگی پر 4500 جرمانہ عائد کیا۔وحدت روڈ نقشہ سٹاپ پر واقع لاہور بروسٹ کو گندے اور ٹوٹے ہوئے فریزرز،احاطے میں مکھیوں کی بھرمار،کھانے پینے کی چیزوں کو نہ ڈھانپنے اور برتن دھونے کی نا مناسب انتظامات کی وجہ سے 10000 روپے جرمانہ عائد کیا۔وحدت روڈ کرم آباد سٹاپ پر واقع الفرید ہوٹل اینڈ نان شاپ کو ملازمین کی نا قص جسمانی صفائی ،اشیاء خورونوش کو گندے کپڑوں سے ڈھانپنے ،اجزاء کے ڈبوں کو کھلا رکھنے اور پاؤں کی سطح پر کھانے پینے کی چیزوں کی تیاری کرنے پر 8000 روپے جرمانہ عائد کیا۔وحدت روڈ پر واقع آئس فروٹ اور ڈرائی فروٹ کو ضائع شدہ میوہ جات فریزر میں رکھنے ،ملک شیک کے پھپھوندی زدہ جگ اور گندے فریزرز کی موجودگی پر 4500 روپے جرمانہ عائد کیا۔فوڈ سیفٹی آفیسر طاہر ہ کلثوم نے بلا ل گنج میں واقع کالا شیر فروش کو ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے ،پراڈکشن ایریا میں واش روم کی ہونے ،چینی ،دہی اور دودھ پر مکھیوں کی بھرمار ،تیاری کی جگہ پر فالتو سامان ہونے ،دودھ رکھنے والے فریزرز کی ناقص حالت اور ملازمین اور احاطے کی صفائی کی ناقص حالت پر احاطے کو سر بمہر کر دیا۔فاروق انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع اشفاء فوڈز کا دورہ کیا اور اسٹوریج ایریا کی ناقص حالت،حشرات سے بچاؤ کے ناقص انتظامات،ملازمین کے میڈیکلز کی تعداد کم ہونے اور پراڈکشن ایریا میں روشنی کم ہونے کی بنا پر 5500 روپے جرمانہ عائد کیااور درستی کیلئے ایک ہفتے کے احکامات جاری کیے ۔فیروزپور روڈ پر واقع کا دورہ کرتے ہوئے مکی فوڈز کو کھانے پینے کی چیزوں کو پاؤں کی سطح پر رکھنے ،مکھیوں کی بھرمار،ملازمین کی ناقص جسمانی صفائی ،پراڈکشن ایریا میں کپڑے لٹکے ہونے ،مکڑیوں کے جالوں اور زنگ آلود برتنوں کی موجودگی کے باعث 8000 روپے جرمانہ عائد کیا اور درستی کا حتمی انتباہ بھی جاری کیا۔

الغنی انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع پاپر ہاؤس کا دورہ کرتے ہوئے فوڈ لائسنس نہ ہونے ،مکسرز کی غیر تسلی بخش حالت ،ضائع شدہ تیل کا ریکارڈ نہ ہونے ،اور ملازمین کی ناقص جسمانی صفائی کے باعث 15000 روپے جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے لیے 5 دن کا وقت دیا۔واپڈا ٹاؤن میں واقع او ایسز ڈرنکنگ واٹر کی مزید پیروی کرتے ہوئے دوبارہ دورہ کیا اور گزشتہ جاری کردہ احکامات پر عمل نہ کرنے ،حشرات سے بچاؤ کے ناقص انتظامات اور پلانٹ کے اندر وا ش روم کا دروازہ کھلا ہونے پر 2000 روپے جرمانہ عائد کیا اور حتمی انتباہ جاری کیا۔ٹاؤن شپ کے علاقے دیگی فوڈ پوائنٹ کو کوڑے دان نہ ہونے اور ضائع شدہ مواد احاطے میں پڑا رہنے ،پکی ہوئی چیزوں کو نہ ڈھانپنے ،غیر معیار ی میٹھی اشیاء خورونوش ہونے کی وجہ سے 5000 روپے جرمانہ عائد کیا ۔ٹاؤن شپ کے علاقے میں واقع المحمدی نہاری اینڈ فش کارنر کو گندے اور کھڑے ہوئے پانی ،گندے فریزرز،مکھیوں کی بھرمار ،اشیاء خورونوش کے ساتھ فالتو سامان کی موجودگی پر 7500 روپے جرمانہ عائد کیا ۔وحدت روڈ خواجہ آرکیڈ میں واقع فریش جوس پر گندے جو سر ،ضائع شدہ پھلوں ،اور تنسیخ شدہ دودھ استعمال کرنے پر 5000 روپے جرمانہ عائد کیا اور 12 لٹر دودھ موقع پر ضائع کرد یا۔مانڈا ہاؤس میں واقع قاسم سموسہ رول (پراڈکشن یونٹ ) کو کھانے پینے کی چیزوں کو پاؤں کی سطح پر رکھنے ،چیزوں کو نہ ڈھانپنے ،مکھیوں اور حشرات سے بچاؤ کے ناقص انتظامات،کام کرنے کی جگہ گندی ہونے ،ملازمین کی جسمانی صفائی کے غیر تسلی بخش حالات ،گندی مشینری اور برتن اور فوڈ لائسنس کے بغیر کام کرنے پر احاطے کو سر بمہر کر دیا ۔

شاہدرہ چوک میں واقع شاہی سویٹس اینڈ بیکرز کا دورہ کرتے ہوئے ،غیرمعیار ی اور غیر تصدیق شدہ اشیاء کی فروخت ،اشیاء پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ نہ لکھے ہونے کے باعث 4500 روپے جرمانہ عائد کیا۔شاہدرہ چوک میں واقع شاہی سویٹس کو ملازمین کی ناقص جسمانی صفائی ،کھلی ہوئی نالیوں ،فالتو سامان کی موجودگی ،گندے اور ٹوٹے ہوئے فریزرز ،مکڑیوں کے جالوں اور پراڈکشن ایریا میں کپڑے لٹکے ہونے کی وجہ سے 25000 روپے جرمانہ عائد کیا اور درستی تک تیاری کرنے سے روک دیا ۔داروغہ والا چو ک میں واقع لیاقت مرغ چنے اینڈ ہوٹل کا دورہ کرتے ہوئے ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نا مکمل ہونے ،ہاتھ دھونے کا صابن نہ ہونے ،ملازمین کی ناقص جسمانی صفائی ،حشرات سے بچاؤ کے ناقص انتظامات اور گندے واشنگ ایریا ہونے کی وجہ سے 3500 روپے جرمانہ عائد کیا ۔داروغہ والا میں صدیق چسکا ریسٹورنٹ کا دورہ کیا اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نا مکمل ہونے ،ٹماٹروں کا گُودا نیلے ڈرمز میں رکھنے ،مصالحہ جات کو نہ ڈھانپنے ،اور گندے واشنگ ایریا ہونے پر 3500 روپے جرمانہ عائد کیا ۔ امیر روڈ بانکا چوک میں واقع سلطان باہو ملک شاپ پر ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت ،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نامکمل ہونے ،گندے واشنگ ایریا،حشرات او ر مکھیوں کی بھرمار ،دودھ محفوظ کرنے کیلئے نیلے ڈرمز کا استعمال ،فالتو سامان کی موجودگی ،گندی دیوار اور فرش کی نشاندہی کرتے ہوئے احاطے کو 15 دن کیلئے سر بمہر کر دیا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…