چشمہ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کا باضابطہ افتتاح کرنے کے بعد پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم سے چشمہ 4 کا کام اپریل 2017میں مکمل کرنے کی فرمائش کر دی جس پر چیئرمین تذبذب کا شکار ہو گئے تاہم انہوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ہم دن رات محنت کر کے چشمہ 4کی 340 کی بجلی بھی نیشنل سسٹم میں ڈالنے کی کوشش کریں گے۔
ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا میں چاہتا ہوں آئندہ موسم گرما شروع ہونے سے قبل چشمہ 4کی بجلی کی بھی فراہمی شروع ہو جائے۔ وزیراعظم نے طیارے میں سفر کے دوران اخبار نویسوں سے زرداری اور بلاول کی پارلیمنٹ میں ”آمد “ اور پیپلز پارٹی و تحریک انصاف کے قائدین کے اس بارے میں بیانات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔